کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں، بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد میں آٹھ دس سالوں سے استعمال نہ ہونے والے بینک اکاؤنٹ سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں ہونے لگی او آٹھ دس سالوں سے جو بینک اکاؤنٹ جو استعمال نہیں ہوئے ، ان کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے جعلی شناختی کارڈ سے بینک اکاؤنٹس سےرقم نکلوانے میں ملوث بینک ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ بینک اکاؤنٹ جن میں لاکھوں روپے رقم موجود تھیں ، اور سالوں سے استعمال نہیں ہوئے، ایسے ہی اکاؤنٹس کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔ پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 90 سے زائد جعلی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان استعمال نہ ہونے والے اکاؤنٹ میں نان رجسٹر اورگنائزیشن کے نام پر بیرون ملک سے رقم منگوا کر نکالا کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ میں تمام معلومات بینک اعلی افسر فراہم کرتا تھا، بینک ملازم ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتا جو کئی سالوں سے استعمال نہیں ہوئے جبکہ گروہ کے دیگر کارندے ان اکاؤنٹس کے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوا کر رقم نکالا کرتے تھے۔