پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے بھی نمائش کا دورہ کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تین روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کے دوسرے روز ملکی و غیر ملکی اسٹالز پر سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور کمپنیوں کے مالکان نے دورے کئے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے بھی نمائش کا بھی دورہ۔ یہ نمائش پرائم ایونٹ منیجمنٹ کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں ۔ دو درجن سے زائد کروڑوں روپے مالیت کے کاروباری اور مشینری کہ فروخت کے سودے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پانی کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہو گا۔ کامران عباسی نے مزید کہا کہ پانی کو مختلف طریقوں سے ری سائیکلنگ کرکے استعمال کیا جانا چاہیے۔ پانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے جو مستقبل میں نایاب کو جائے گا۔ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کو محفوظ رکھنے کے ساتھ اس کو کارآمد بھی بنایا جا سکتا ہے۔ کامران عباسی کا کہنا تھا کہ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو میں ہر سال اسٹالز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں رابط کر رہی ہیں۔ یہ نمائش اگلے سال لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کے دوسرے دن ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے بھی نمائش کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر معلومات حاصل کیں اور ایکسپو کی سرگرمیوں کو سراہا ۔