جعلی ڈگری کیس؛ پی آئی اے کا سابق انجینئرکراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جعلی ڈگری کیس میں نامزد پی آئی اے کے سابق انجینئرکو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فرحان کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے وطن واپسی پر واچ لسٹ میں نام شامل ہو نے پر اُسے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو مطلوب تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم قطر ائیر کی پرواز کیو آر 605 سے دوحہ سے کراچی پہنچا تھا۔