پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن آپریشن

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن آپریشن جاری ہے۔ پولیس سب انسپکٹر اور دیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس سب انسپکٹر لیاقت علی حیات وزیرآباد سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، چوکی سہدرہ وزیرآباد کے انچارج لیاقت علی حیات نے مقدمہ درج کرنے کے لیے رشوت مانگی۔ اینٹی کرپشن نے ہیڈ ڈرافٹسمین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ہیڈ ڈرافٹسمین محمد حسیب نے بل پاس کرانے کے لیے رشوت مانگی۔ اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی بہاولپور کے سب انجینئر کو ضمانت پر گرفتار کر لیا۔