میرانشاہ، پاک فوج قبائیلی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی

میرانشاہ (ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج قبائیلی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا جرگہ سے خطاب کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہرحیات نے شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ کیا میرانشاہ ٹوچی ہال میں آتمانزائی قبائیلی عمائدین کہ ایک بڑے جرگہ میں شرکت کی اس موقع پر قبائیلی عمائدین نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا استقبال کیا چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ خان نے روایتی لنگی پہنائی چیف آف داوڑ ملک جان محمد نے کور کمانڈر کو کلین کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائیلی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گے کور کمانڈر نے قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے میرانشاہ متاثرین ظفر ٹاؤن کی پی ڈی ایم اے کی طرف سے پانچ مہینے سے بند بیس ہزار روپے ماہوار مالی پیکیج بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیا جس پر متاثرین ظفر ٹاؤن نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا شکریہ .