کراچی، تھانہ ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کراچی کا علاقہ ماڈل کالونی میں پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے بچہ اغواء کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزم جواد 9 سالہ عبداللہ خوسنود کو چاکلیٹ دینے کے بہانے اغواء کررہا تھا ۔ والدہ کے شور شرابے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔