وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو متحد کرنے پر مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے آج وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی، جس میں مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر سیکریٹری جنرل اور مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔