کورونا کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ، 31 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 31 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 0.42 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 روز میں کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔