فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ حامد زمان کو لاہور کے وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اور حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے سیکرٹری تھے اور انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے تھے جب کہ انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا۔