میرپورخاص، ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے جامع مکہ مسجد میں اجلاس کا انعقاد

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) ماہ ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے سیٹلائٹ ٹاؤن کی جامع مکہ مسجد میں اجلاس ہوا۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جامع مسجد مکہ مکرمہ میں جلسہ منعقد ہوا جس میں میرپورخاص اہل سنت و جماعت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت علامہ مولانا صادق سعیدی نے کی۔ جلوسوں کے اوقات مقرر کئے جائیں گے۔ علاقوں کے جلوس اس میں شامل ہو کر میونسپل کمپلیکس پہنچیں گے، درود و سلام، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور خصوصی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔