پنجاب آرٹس کونسل قومی لوک ورثہ میلے میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرے گی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب آرٹس کونسل (پکار)، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب 25 نومبر سے4 دسمبر تک شکر پڑیاں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل لوک ورثہ میلے میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرے گی- ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار ابرار عالم کا کہنا ہے کہ پکار کے زیراہتمام پنجاب کے لوک فنکار، دستکار، گلوکار اور رقاص میلے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے جہاں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے ثقافتی میلہ سجے گا- اس کے علاوہ میلے میں پنجابی کھانوں، دستکاروں کے سٹال بھی سجائے جائیں گے- ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت پنجاب اور سیکریٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب کی طرف سے پکار کو میلے میں پنجاب کی ثقافت کو بہترین انداز میں اجاگر کرنے کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے-