اولیاء کاملین کی سیرت و تعلیمات سے ہم دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کرسکتے ہیں،اصف رضا قادری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے اپنے ہمراہ سید ابرار شاہ صاحب،ممبر پیس کمیٹی ناصر حسین خان،انجینئر ارشد محفوظ قادری،تاجر رہنما شفیع داؤد،عبدالقادر سوریہ،منتظم محکمہ اوقاف حافظ امان قادری،ویگر شخصیات کے ساتھ ایم اے جناح روڈ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہونے والے معروف صوفی بزرگ حضرت سیدنا قطب عالم شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس مبارک کی جاری کردہ عظیم الشان تقریبات میں شرکت کے موقع پر چادرپوشی،فاتحہ خوانی کے بعد اسلام اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سربلندی اور افواج پاکستان کے لئیے خصوصی دعائیں کرنے بعد مزار پرانوار میں جاری محفلِ میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کاملین ہمارے رول ماڈل ہیں اور ہمیں اولیاء کاملین کی سیرت و تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے کی ضرورت ہے،مزارات اولیاء روحانیت کے ہیڈکوارٹرز ہیں،ہمیں چاہیے کہ ہم اولیاء کاملین کے دامن سے وابستہ ہوجائیں اور اپنی زندگیوں کو تعلیمات اولیاء کے مطابق بسر کریں،تاکہ معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں،محبت اور رواداری کو فروغ حاصل ہو،بزرگان دین اولیاء کاملین کی عظیم قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا،بے شمار اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں یہ مملکت خداداد پاکستان حاصل ہوا،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئیے شہدائے پاکستان کے عظیم جانثاروں کے فکرو فلسفے اپنائیں،اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو اپنے اتفاق و اتحاد سے ناکام بنائیں،ملک میں جاری سیاسی گشیدگی اور انا پرستی سے ملکی وقار کو شدید ٹھیس پہنچانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں پوری قوم آج بھی اپنے عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے افواج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر مفتی بلال قادری اویسی،علامہ فرقان شامی،علامہ عثمان جلالی،سمیت دیگر علمائے کرام ومعزز شخصیات بھی موجود ہیں جبکہ معروف ثنا خواں زوہیب اشرفی،عبداللہ خلیل،علامہ مدثر قادری،محمد ساجد قادری ویگر ثنا خواں ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں۔