کراچی، کورنگی پولیس کی دو مختلف کارروائی،07 جراٸم پیشہ ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس کی دو مختلف کامیاب پولیس کارواٸیاں 07 جراٸم پیشہ ملزمان گرفتار ۔ تھانہ لانڈھی پولیس نے مختلف کارواٸیوں کے دوران انتہاٸی مطلوب لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا, 36 کلو سے زاٸد تیار چھالیہ تمباکو وغیرہ, اور زرفروختگی کی نقدی 3 ہزار روپے برآمد کی ۔ گرفتار لسٹڈ ملزمان کی شناخت فارس, ریحان, محمد علی, مشرف, انور , عرفان اور غفار علی کے نام سے ہوٸی, ملزمان کا نام فہرست میں بھی شامل ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ملزمان گٹکا ماوا سپالٸ کے بیشتر مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔