کراچی، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی کامیاب کاروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، گرفتار ملزم سمیع اللہ عرف گنجو ولد حمید خان سے ایک کلو اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد۔ ملزم کو قائد آباد پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام مطلوب ملزمان کی آئی آر لسٹ میں بھی ہے۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔