لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر راکٹ سے حملہ

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) لکی مروت میں رات 12 بجے منظر فقیر چوکی پر نامعلوم افراد نے اسلحے اور راکٹ سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور ناکام رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا۔