اسلام آباد میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ، جی ایچ کیو کا جواب سامنے آگیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ لینڈنگ کی اجازت کے معاملے میں جی ایچ کیو کا جواب سامنے آگیا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو سے اجازت طلب کی تھی جس کا جی ایچ کیو سے جواب آیا ہے جو کہ سامنے آگیا ہے۔ آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر نے جواب دیا ہے کہ ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں، پریڈ گراؤنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے اس لیے آپ اجازت کے لیے سی ڈی اے یا حکومت سے رجوع کریں۔