جنرل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا خیرم مقدم کرتے ہیں، کاٹی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر فراز الرحمان، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی سمیت کاٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، انہوں نے بطور سپہ سالار پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے، بھارت کے تیارے کو گرانے کے تاریخی کارناموں کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ سید عاصم منیر آرمی چیف کیلئے بہترین انتخاب ہیں اور بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔ صدر کاٹی فراز الرحمان نے کہا کہ نو منتخب آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرلز کے مابین سنیارٹی میں سرفہرست تھے، انہوں نے کور کمانڈر گوجرانوالہ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس جیسے اہم شعبوں کی سربراہی کی اور اعلی خدمات کا مظاہرہ کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ نئے سپہ سالار پاک فوج میں ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں اور قوم کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ فراز الرحمان نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جن کو دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی پر شمشیر سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے 38سال کی عمر میں بطور کرنل قرآن پاک حفظ کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بہترین فیصلے کے بعد امید ہے پاکستان میں سیاسی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہوگا۔ کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے جنرل سید عاصم میر کی پاک فوج کے سپہ سالار اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی کو خوش آئند قرار دہتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مزرا کا تعلق سندھ سے رہا ہے۔ انہوں نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کا خاتمہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انٹرا افغان مزکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔