نواب شاہ، حکومت سندھ کی جانب سے معذور مرد و خواتین کے لیے خوشخبری

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی افراد (معذور)کے لئے مختص 5 فیصد کوٹہ کے تحت گریڈ ایک سے چار تک کی بھرتیوں کے سلسلے میں آج ضلع شہیدبینظیرآباد کے مختلف محکموں میں مرد اور خواتین خصوصی افراد (معذور) سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں انٹرویو لئے گئے اس موقع پر کمیٹی کے چئیرمین ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینشن کے نمائندے اشرف علی انصاری اور دیگر کمیٹی ممبران نے انٹرویو لئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم جتوئی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے مختلف محکموں میں درخواستیں جمع کرانے والے خصوصی افراد سے انٹرویو لئے گئے ہیں جبکہ رہنے والے مزید امیدواروں سے کل 30 نومبر کو بھی انٹرویو لئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انٹرویو دینے والوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ خصوصی افراد کو نوکریان دی جارہی ہیں تاکہ وہ بھی عزت نفیس کے ساتھ معاشرے میں اپنا کلیدی وفعال کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر شفیق غوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی راہو، انجنئیر پبلک ہیلتھ مظفر زرداری سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔