نواب شاہ، مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شہید بینظیرآباد ضمیر حسین بروہی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل قاضی احمد کے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے کرایوں کی وصولی کے متعلق معلومات لی اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیرحسین بروہی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے گئس سلنڈر ہٹانے کے لئے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اس سلسلے میں آج قاضی احمد سے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی چیکنگ کرکے گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 17 گاڑیوں کو گئس سلنڈر نصب ہونے اور دیگر مختلف وجوہات کے بنا پر چالان کرکے 9ہزار ایک سو روپے جرمانہ وصول کرکے وارننگ دی گئی ہے کہ گاڑیوں سے فوری طور پر ایل پی جی گیس سلنڈر ہٹائے جائیں اور گاڑیوں کی فٹنس سمیت مسافروں سے مقرر کردہ کرایہ لیاجائے۔