خیبرپختونخوا کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل

خیبرپختونخوا (ایچ آراین ڈبلیو) اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی، 5 دسمبر سے اس کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے مراسلے کے مطابق صحت کارڈ سے علاج 6 مہینے کے لیے معطل کیا گیا ہے، علاج 5 دسمبر 2022ء سے معطل کیا جائے گا۔