کراچی، کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ کیخلاف کریک ڈاٶن، 02 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ کیخلاف کریک ڈاٶن دو ملزمان گرفتار، تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے دو انتہاٸی مطلوب گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شان اور سید سلطان شاہ کے نام سے ہوٸی، گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں. گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔