کراچی ضلع ویسٹ پولیس کی 02 مختلف کاروائیاں، 03 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع ویسٹ پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پیرآباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد۔ ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج، تفتیش جاری۔ گرفتار ملزمان میں منصور ولد انور خان، محمد حسن ولد عبدالمالک اور عدیل عرف شان ولد شہزاد شامل ہیں۔