مقامی فلاحی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ورکنگ گروپ آف پروٹیکشن کے حوالے سے SSP عمرکوٹ کی میٹنگ

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) عوام الناس کی مدد و تحفظ کے پیش نظر مقامی فلاحی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ورکنگ گروپ آف پروٹیکشن کے حوالے سے SSP عمرکوٹ کی میٹنگ۔ ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز احمد شیخ کے اقدامات پر عوام الناس کی مدد و تحفظ کے پیش نظر مقامی فلاحی و سماجی تنظیموں کے ساتھ ورکنگ گروپ آف پروٹیکشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ SSP عمرکوٹ کی زیرِ صدارات ہوٸ جسمیں ایس ڈی پی او عمرکوٹ، ایس ایچ او ویمن، انچارج ویمن پروٹیکشن سیل، انچارج ڈی آٸ بی انچارج اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جملہ مساٸل و شکایات، گھریلو تشدد، کم عمر بچوں کی شادی اور جینڈر بیسڈ واٸلنس اور ایشوز کی روکتھام اور باہمی تعاون و ربط کے حوالے سے بات چیت کی گٸ۔ تاکہ جنسی بنیاد پر تشدد، گھریلو تشدد، جبری شادی، جنسی استحصال کو باہمی رابطے سے بروقت روکا جا سکے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کے اقدامات پر ورکنگ گروپ آف پروٹیکشن بھی تشکیل دیا گیا۔ جبکہ اس حوالے سے عوام الناس میں آگاہی بھی فراہم کی جاٸیگی۔