عزیزآباد پولیس کی بروقت کارروائی، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عزیزآباد پولیس کی بروقت کارروائی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 مسلح ملزمان ایک شہری سمیرملک کو لوٹ رہےتھے کہ موقع پر عزیزآباد پولیس پہنچ گئی. ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائر شروع کر دی اور فرار ہوگئے. پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو زخمی ہوگیاجو اَ سوقت موقع سے فرار بھی ہوگیا. پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا بعدازاں بذریعہ کنٹرول زخمی کی بابت اطلاع ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ہمراہ مدعی عباسی شہید اسپتال پہنچے. مدعی مقدمہ نے ہسپتال میں گرفتار ڈاکو کو شناخت بھی کرلیا. ملزم کی گرفتاری ہسپتال سے عمل لائی جس سے انٹیروگیشن بھی جاری ہے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار، گرفتار ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی. جبکہ گرفتار ملزم کا موقع پر چھوڑا ہوا موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے