حیدرآباد، پولیس مقابلہ، 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد کی 2 بڑی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب افغانی ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک، حسین آباد پولیس کی مخفی اطلاع پر مہران پارک حسین آباد میں کارروائی، انتہائی مطلوب افغانی ڈکیت گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان اور پولیس کے درمیان 2 طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم گل علی عرف گلالائی اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. زیر حراست زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم ہلاک ہوگیا. ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ملزم حیدرآباد کی 2 بڑی ڈکیتی بغدادی ہاؤس اور تالپور ہاؤس ڈکیتی میں ملوث افغانی ڈکیت اور اپنی گینگ کا سرغنہ تھا. ہلاک ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے