کراچی، پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ KIA کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ, ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار, کورنگی صنعتی ایریا پولیس گشت پر مامور تھی, مسلحہ ڈکیت ملزمان کازوے ندی روڈ کے قریب شہری سے چھینا جھپٹی کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی، ڈکیت ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے صنعتی ایریا پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا. دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا. گرفتار (زخمی) ملزم کی شناخت طاہر عرف بنگالی سے ہوٸی, جبکہ فرار ساتھی کا نام حفیظ معلوم ہوا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، چار چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی برآمد. گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے. گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔