ويلز کالج کی جانب سے تیسرا اسپورٹس گالا ایونٹ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویلز کالج کی جانب سے ویلز اسپورٹ فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوگیا اور اس موقع پر سابقہ اولمپین قمر ابراہیم نے اسپورٹس گالا کا افتتاع رین کرٹ کر کیا اور اس ایونٹ كو خوش آئند قرار دیا۔ ويلز کالج کے روح رواں وہاج حسین کھا ہے کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا کالج دیگر کالج کے طلبا اور طالبات کو کھیلوں کے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے اور ويلز کالج کی جانب سے یہ تیسرا اسپورٹس گالا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں کراچی کے 50 سے زائد کالجز اور اسکولز کے طلبا اور طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اور چھ روزہ ایونٹ میں7 گیمز کھیلے جائنگۓ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ اولمپین قمر ابراہیم اور ان کے ساتھ سابقہ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی، مبشر مختار اور دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے۔