لاہور، پولیس کی بڑی کارروائی، 04 ملزمان گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی سی آئی اے فیصل گلزار کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ، سی آئی اے چوہنگ کی کارروائی، نقب زنی اور راہزنی میں ملوث2 گینگز گرفتار، گرفتار ملزمان میں صدیق مسیح،عبدالوہاب،طارق اور عرفان شامل ہیں، ملزمان سے70لاکھ روپے نقدی،5عدد گھڑیاں،3عدد ایل سی ڈیز برآمد، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا دوران تفتیش نقب زنی و راہزنی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے سی آئی اے چوہنگ ٹیم کو نقدکیش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان