اے این ایف کی کارروائی، ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی پیرودھائی کے قریب بس سٹاپ سے مشکوک پارسل میں سے 3 کلو 100 گرام ہیروئین برآمد ، لاہور ہربنس روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مردان کے رہائشی 2 ملزمان سے 44500 مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد، کارٹن میں چھپائی گئ گولیاں لندن بھیجی جانی تھیں ، گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔