راولپنڈی، پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) صادق آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 2 ملزمان گرفتار، 2400 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد، منشیات فروش نصیر خان کو گرفتار کرکے 2400گرام چرس، ملزم قمر حسین کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم نے کی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی،