نواب شاہ ، ضلع شہید بینظیرآباد پولیس کے اے ون امتحان انعقاد کیا گیا

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کے اے ون امتحان کے لئے 700 پولیس کانسٹیبلز اور 37 لیڈی پولیس کانسٹیبلز کا اگلے درجے میں ترقی پانے کے لئے،ٹرن آوٹ اور پریڈ کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بینظیر آباد امیر سعود مگسی کی ہدایات پر پولیس ہیڈ کوارٹر شہید بینظیر آباد میں ڈی ایس پی لیگل مُحمد عمر شیخ کی سربراہی میں اے ون کے امتحان کے لئے 700 پولیس کانسٹیبلز اور 37 لیڈیز پولیس کانسٹیبلز امتحان کے لئے اگلے درجے میں ترقی پانے کےلئے 737 پولیس کانسٹیبلز نےٹرن آئوٹ اور پریڈ کا امتحان دیا اے ون اور بی ون کے امتحانات کی ڈی ایس پی لیگل محمد عمر شیخ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، آر آئی پولیس لائن، لائن آفیسر شیٹ کلرک و دیگر سینئر آفسران نگرانی کررہے تھے اے ون کے امتحان میں پاس ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اپنے نمبر پر بی ون کے امتحان میں بٹھایا جائے گا۔