سانگھڑ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کو آ گاہ

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس اور انتخابات میں حصہ لنے والے خواہشمند امیدواروں کو آ گاہ کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017 کےسیکشن 39 کے تحت انتخابات کے شیڈول کے جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا جائے گا۔ جس کے بعد ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا. ضلعی الیکشن کمشنر سانگھڑ شاھنواز بروہی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ضمنی اور جنرل الیکشن 2023 کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کااندراج و منتقلی، حذف اور درستگی کوائف کروالیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300 پرشناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ اندراج و منتقلی کے لیے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سانگھڑ میں بروقت جمع کروایا جاسکتا ہے۔