شاہراہِ نورجہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی، 05 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہراہِ نور جہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار. ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جب وہ نصرت بھٹو کالونی میں واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے. گرفتار ملزمان کی شناخت کامران ولد شہزادہ ، عبدالباسط ولد محمد شاہ ، راز محمد عرف سمیر ولد ظریف ، ذیشان ولد فرید ، امجد ولد فرید گل کے ناموں سے ہوئی. گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 6 راؤنڈ، موبائل فون، پرس، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، پیچکس، پانا، چھینی، اور مختلف کیچین وغیرہ برآمد کر لی گئی. گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.