ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق گرفتار کرمنلز میں جعلی صحافی بھی شامل ہے۔کرمنلز کی شناخت اشفاق رحمان (زخمی حالت)، عبداللہ (زخمی حالت) اور محمد حماد (جعلی صحافی) کے نام سے ہوئی ہے۔ کرمنلز سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز، تھانہ کالاکوٹ کے مقدمہ 237/2022 دفعہ 381-A میں چوری شدہ یونیک موٹرسائیکل نمبر KOW-2231 بھی برآمد ہوئی۔
گینگ کے دوسرے گروہ کی گرفتاری کے لیئے چھاپےجاری ہیں۔
گرفتار کرمنلز ہمراہان ساتھی اکثر اوقات ماڑی پور روڈ، آئی سی آئی روڈ اور دیگر جگہوں پر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔