اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) اتحاد ٹاؤن پولیس نے مسلح ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس نے عابد آباد قبرستان کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روکا جس نے پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم کی شناخت مجیب عرف کامران عرف گولی ولد سعید خان کے نام سے یوئی۔
ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ و موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔