بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ روس کا دورہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔