حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس طارق سلیم نے فواد چوہدری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ، نیب ، ایف آٸی اے اور تمام آٸی جیز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ، خدشہ ہے اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گٸے ہیں جن کا مقصد فواد چوہدری کی بار بار گرفتاری ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب ، ایف آٸی اے اور تمام آٸی جیز سے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے اور فواد چوہدری کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔