نیاآباد میں چاقووں کے وار سے نوجوان قتل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اج صبح سویرے شاہ ولی اللہ روڈ گلی نمبر 19 بلاک 20 نزد ماما ہوٹل نیا اباد کراچی میں چاقووں کے وار سے نوجوان قتل کر دیا گیا- اج صبح سویرے نیا اباد لیاری کی رہائشی خاتون جس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے نے اپنے گھر والوں کو اطلاع دی کہ چار مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اور لوٹ مار کے بعد میرے شوہر 32 سالہ بلال ولد قادر بخش عرف جاوید کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا اطلاع ملنے پر گھر والے جب جائے وقوع پر پہنچے تو بلال کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے