عالمی مارکیٹ میی ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ قیمت 132 ڈالر فی میٹرک کم ہوگئی، اب اگر حکومت اقدامات کرے تو پاکستان میں قیمت 48 روپے فی کلو تک کم ہو سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایل پی جی غریب کا فیول ہے لہٰذا حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست ہے۔