کراچی میں‌جرائم کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں140اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 36موبائل/نقدی چھیننے،دو کاروں سمیت 8 موٹرسائکلیں چھینی گئی جبکہ 9کاریں اور 85 موٹرسائکلیں چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان6مقابلے ہوئے جس میں10جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ6 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر129ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،جن میں24 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،21 کارلفٹرز،3قاتل،15 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،23 منشیات فروش جبکہ155 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران 25 غیر قانونی اسلحہ ،7 کلو گرام چرس،13 چوری کے موبائل اور25 مسروقہ گاڑیاں جن میں 2کار اور23موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کیں ۔