طالبات اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دیں، ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کریں، ممبرقومی اسمبلی میرمنورعلی خان تالپور

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) ممبر قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرکے ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کرداراداکریں اور هر سطح پر ملکہ و قوم کا نام روشن کریں یہ بات انہوں نے مقامی ھال میں آرٹس فاونڈيشن کی جانب سے حاليه بارشوں ميں خواتين اور بچیوں کی جانب سے انکی صلاحیتوں وریلیف و امدادی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خواتين کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک میله 2023 کی تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوۓ کہی. میر منورعلی خان تالپور نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ خواتين کو ہر شعبہ اور ہر مقام پر ترجیح دی ہے محترمہ شھید بےنظیربھٹو نے اسی سوچ و فکرکے ساتھ ملک کی بھاگ دوڑ سنبهالی اور خواتين کو ہرسطح پر نماياں کردارادا کرنے کیلیے مواقع فراہم کیے اوربھرپور نمائندگی دے کر انکا مقام بلند کیا اور آگے لایا. ہماری بچیاں محنتی اور باشعور ہیں وہ ہر شعبہ و میدان میں اپنا نام روشن کررہی ہیں اور آج بھی انکا شاندار کام دیکھ کر مجھے بھت خوشی ہوئی کہ انکی قابلیت اور معیار اعلی ہے انکے والدین کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انکی حوصله افزائی کی اور انہیں بھرپور تعاون دیا اور اساتذہ نے انکی آبیاری اور مدد کی .میر منور علی خان تالپور نے آرٹس فاونڈیشن کی کاوش کو سراہتے ہوۓ کہا کہ حاليه بارشوں کے دوران خواتين کے ساتھ امدادی کام کرنے اور انہیں ريليف فراهم کرنے کے اقدامات قابل تحسين ہیں اور ہماری بچیوں نے بھی قابل ستاٸش کام کیے. اس موقع پر ایس ایس پی کیپٹن ريٹائرڈ اسد علی چوہدری عائشه فلک سهتو ,یسرہ آرٹس فاونڈيشن ايڈوکیٹ آغا پیر زبیر جان سرھندی پگدار آل سندهی پٹهان یوتھ، مقامی پیپلز پارٹی رہنما میر حسن دهونکاٸی عبدالسلام میمن اور دیگر نے بھی شرکت کی .