کھیل صحت کے ساتھ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے والی صحت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے

میرپورخاص/ کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کھیل بھتر صحت کے ساتھ معاشرے سے سماجی برائیاں ختم کرنے کا بھترن ذریعہ ہیں ہمیں آنے والی نسلوں کے بقاع کے لیئے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے ہمیں اپنا بھرپور کردارادا کرنا چاہیہے. اس امر کا اظہار جنرل سیکریٹری اولمپک ایسوسی ایشن سندھ علی محمد، چیئر مین رگبی ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاھ, صدر محمد خرم خواجہ اور سیکریٹری لالا عبدالوحید عباسی، پی آر یو محمد شعیب سمیت دیگر نے مقامی ھال کراچی میں سندھ رگبی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں فٹبال کے بعد رگبی سب سے زیادہ کھیلے جانیوالا کھیل ہے بدقسمتی سے سندھ صوبہ کھیلوں کے میدان میں سب سے پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژن میں رگبی کے فروغ کے لیے سب کا تعاون درکار ہے انہوں نے بتایا کے پاکستان رگبی یونین کی جانب سے ہمارے پاس ٹرینر موجود ہیں اگر کسی بھی ریجن میں رگبی کھیل کی آگاہی، کھلاڑی یا کوچ کو ٹرینگ کی ضرورت ہو تو ڈویژن کی باڈی کی جانب سے رابطے کیا جائے کھلاڑیوں اور کوچز کو فری آف کاسٹ کم سے کم 15 دن کی ٹرینگ دلائی جائے گی اجلاس میں گزشتہ ہونے والی میٹنگ کے منٹس کی اجازت لی گئی، میٹنگ میں رگبی ایسوسی ایشن سندھ کی نئیں باڈی منتخب کی گئی، چیئر مین کی اجازت سے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی میٹنگ کے دوران نئی باڈی میں ڈاکٹر سید عمران علی شاھ چیئرمین، محمد خرم خواجہ صدر، نائب صدر میں عتیق الرحمان رائو، انجم پرویز، سومار علی خان، سیکریٹری میں لالا عبدالوحید عباسی، عورتوں کی ریپریزنٹیٹو فضیلت رحمان، طلعت ادریس، ٹریزرار نبیل مدثر، ایگزیکٹو کمیٹی میمبران میں غوث محمد پٹھان، مقصود احمد، شکیل احمد بروھی، جلال اویس، محمد عرفان و دیگر میمبران سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ میٹنگ میں سندھ کے کراچی ڈویژن، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص سمیت دیگر ریجن کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا