تحریک صوبہ ھزارہ کے جرنل سیکٹری منتخب ہونے پر سردار رمضان کے اعزاز میں کڑلال اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب

ھزارہ (ایچ آراین ڈبلیو) تحریک صوبہ ھزارہ کے جرنل سیکٹری منتخب ہونے پر سردار رمضان کے اعزاز میں کڑلال اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب، جس میں سردار سلیم صاحب ، سردار راشد صاحب، سردار سجاد، سردار وقار سردار شفقت صاحب نے شرکت کی اور کڑلال اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار ارشد صاحب کی سربراہی میں پروگرام ترتیب دیا گیا، اور سردار رمضان صاحب کو جرنل سیکٹری بننے پر مبارکباد دی گئی، اور یہ تہیہ کیا گیا کہ ہم کڑلال ایک تھے اور ایک رہیں گے، اور انشاللہ ہم میں جو کمیاں ہیں جو دوریاں باقی ہیں انکو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کڑلال اتحاد کے لیئے کام کرتے رہیں گے ،تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کڑلال اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی نے کہا کہ کڑلال اتحاد ایک غیر سیاسی تنظیم اور گروپ ہے اور ہم دنیا میں بسنے والے کڑلالوں کے لیئے کام کرتے رہیں گے اس سے پہلے بھی کئی کام کر چکے ہیں جس میں ایجوکیشن ،اور صحت کے درپیش مسائل حل کیئے اور انشا اللّہ کرتے رہیں گے ۔اس تقریب میں کڑلال اتحاد غیر سیاسی گروپ کے تمام کور کمیٹی نے شرکت کی اور سردار رمضان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس ۔وقع پر سردار سلیم صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ کڑلال اب اک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو سکیں اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے مل جل کر کام کریں۔ کڑلال اتحاد غیر سیاسی گروپ کے بانی سردار ارشد صاحب نے اک بار اس عظم کا اظہار کیا کہ خون کے آخری قطرے تک اپنی قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے، پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں