کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

ٹھٹھہ (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی ، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کے 4 پمپ مکمل بند ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کوپانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔ پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پمپنگ اسٹیشن کے4پمپ مکمل بند ہوگئے ہیں، جس سے کراچی کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے پورے علاقےمیں پانی جمع ہوگیا اور مکینوں کا نیشنل ہائی وے سے رابط منقطع ہوگیا ہے