رمضان المبارک کی آمد سلسلے میں ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رمضان المبارک کی آمد سلسلے میں ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی, میٹنگ میں مارکیٹس کے عہدیداران, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی. ایس ایس پی سٹی نے تمام تاجر برادری سے ان کو درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا. ایس ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. رمضان المبارک میں تمام مارکیٹس/بازاروں میں کیپمس لگائیں جائیں گے تاکہ کسی بھی شہری کو کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ کیمپس پر رپورٹ کریں اور ان کے مسائل کا فورا ازالہ ہو سکے. رمضان المبارک میں ٹریفک/ پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے SSP ٹریفک کو لیٹر لکھا جائے گا تاکہ ٹریفک/پارکنگ کے مسائل پر قابو پایا جا سکے. لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی تمام کیمپوں میں موجود ہوں گی تاکہ لیڈیز کو درپیش آنے والے مسائل کو فی الفور حل کیا جا سکے. ایس ایس پی صاحب سٹی نے تمام متعلقہ SHO,s کو ماہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اور بازاروں میں پیدل گشت/موٹر سائیکل گشت کو بڑھایا جائے. تمام متعلقہ SDPO’s اور SHO’s کو ہدایت دیں کہ ماہ رمضان المبارک میں مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے.