ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شمولیت کا سلسلہ تیز ہوگیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شمولیت کا سلسلہ تیز ہوگیا، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی متحدہ پاکستان میں بڑی تعداد میں شامل اور متحدہ پاکستان میں شامل ہونے والوں کا تعلق پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، فنکشنل لیگ سمیت دیگر پارٹیوں سے ہیں. ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے والوں کی بڑی تعداد وہ کارکنان ہیں جن سابق متحدہ پاکستان سے ہی تعلق تھا. متحدہ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال اور فاروق ستار ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کارکنان شامل ہوئے.