جھرک پولیس کی کامیاب کارروائی، 03 ایکٹو کرمنلز گرفتار

ٹھٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) جھرک پولیس کی کامیاب کارروائی ، ضلع ٹھٹہ میں جھمپیر اور جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث گینگ برسٹ، 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار ، 1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد
تفصیلات کے مطابق
مورخہ 12 جنوری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے آرٹیسٹک ونڈ پاور پراجیکٹ ریلوے اسٹیشن برادآباد کے ٹاور نمبر 112 تا 170 تک 2011 عدد بریسز چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 47/2023 سیکشن 379 ت۔پ 6/7 ATA کے تحت منصور احمد ھلیو SDO (NTDC) سب ڈویژن جامشورو کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے۔
مورخہ 17 ڈسمبر 2022 کو نامعلوم ملزمان نے انڈس ونڈ پاور پلانٹ جنگشاہی سے 220 عدد بریسز بمعہ نٹ بولٹ چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 41/2023 سیکشن 379 ت۔پ کے تحت غلام عباس قریشی SDO (NTDC) واپڈا ملتان کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے۔
مورخہ 16 فروری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے چائنا ھاربل کمپنی K4 جنگشاہی کی RD نمبر 26 تا RD نمبر 33 تک 36 عدد آئرن اینگلس چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 42/2023 سیکشن 379 ت۔پ کے تحت نوید احمد شامی سیکیورٹی مینیجر کی مدعیت میں تھانہ مکلی پر درج کردیا گیا ہے۔
مورخہ 29 جنوری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے جھمپیر کے قریب 35 میٹر تامبے کی تاریں چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 09/2023 سیکشن 379 ت۔پ کے تحت بشیر احمد سومرو ڈپٹی مینیجر گرڈ اسٹیشن 1 جھمپیر کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے۔
مورخہ 25 فروری 2023 کو نامعلوم ملزمان نے ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیک جھمپیر کے قریب 300 میٹر کیبل وائر چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 379 ت۔پ کے تحت عبدالرحمان کنبھو سیکیورٹی سپروائز ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور جھمپیر کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے۔
مورخہ 03 مارچ 2023 کو نامعلوم ملزمان نے جھمپیر تا گھارو مئین ٹرانسلیشن لائن 220 KV کی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 379 ت۔پ 6/7 ATA کے تحت منصور احمد ھلیو SDO (NTDC) سب ڈویژن جامشورو کی مدعیت میں تھانہ جھمپیر پر درج کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب پیر محمد شاہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے جدید ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے پالاری ولیج ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیکٹ جھمپیر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ضلع ٹھٹہ میں تھانہ جھمپیر، مکلی اور پولیس پوسٹ جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث 3 کرمنلز جاوید ولد باکر پالاری، مور ولد دریا خان عرف درو پالاری اور نادر خشال پالاری کو گرفتار کرلیا. ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ رہیے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی ایک چوری شدہ کورولا کار نمبر AMM-295 ماڈل 2007 / 2008 جوکہ مورخہ 19 فروری 2023 کو تھانہ نسیم نگر حیدرآباد کی حدود سے مرتضیٰ کھوسو کی چوری کی گئی تھی برآمد کرلی گئی ہے ، اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹہ سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں کیبل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ جھمپیر اور مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔