ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی برائے مردم شماری کا جائزہ اجلاس

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے مردم و خانہ شماری کا جائزہ اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع میں جاری مردم و خانہ شماری مہم اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم قومی مہم کو ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کریں کسی بھی مسئلے کی صورت میں ضلع انتظامیہ کو فوری اطلاع دی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خانہ و مردم شماری مہم کی کامیابی کے لئے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، تاکہ آبادی کے درست اعداد و شمار حاصل کئے جا سکیں، اور مقامی اور قومی سطح پر وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے لئے مربوط منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہو سکے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ علما کرام، خطیب جمعہ، نمبرداران، عمائدین اور میڈیا کے ساتھ مل کر مردم شماری کی اہمیت، افادیت اور حساسیت کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ہر شہری اپنے درست کوائف شمار کنندہ گان کو فراہم کریں تاکہ درست اعداد و شمار حاصل کئے جا سکیں، اور مردم شماری عملے سے بھرپور تعاون کریں کسی بھی شکایات کی صورت میں ضلع انتظامیہ کے فون نمبر0244362367 یا واٹس ایپ نمبر 03337055020 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈویژنل سینسز کوآرڈینیٹر نوردین جمالی اور عامر لاڑک نے بتایا کہ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فنڈز جاری کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کو خط لکھا گیا ہے جبکہ ضلع میں شماری کا کام جاری ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی، کیپٹن پاک فوج جواد، ڈی ایس پی پولیس حبیب الرحمٰن لاشاری،انسپیکٹر انڈس رینجرز محمد آصف، عامر لاڑک سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔