سانگھڑ کے سیکرٹری کوآپریٹو شاہد عبدالسلام نے مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران سے ملاقات

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سیکریٹری کوآپریٹو و چئیرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی سانگھڑ شاھد عبدالسلام کی جانب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد کے ہمراھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران سے اجلاس منعقد کیا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار اور دیگر متعلقہ افسران سمیت تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی نے کہا کہ ہم سب افسران اور تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ احترام رمضان المبارک کریں اور اپنے عمل سے اس ماھ مبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں. بیورو سپلاء اینڈ پرائز کنٹرول کے افسران اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کریں اور تمام خوردو نوش کی اشیاء کا معیار چیک کریں. مارکیٹ کمیٹیاں اپنا فعال کردار ادا کریں اور سبزی منڈی میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پائیں. بیورو سپلاء اینڈ پرائز کنٹرول کو چاہیے کہ وہ ضلع میں اشیاء خورد نوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں. اس مقصد کے لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد ابراهيم صدیقی،مارکیٹ کمیٹی کے افسران، تاجر تنظیموں کے نمائندے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو سپلاء سید سجاد شبیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے.