سانگھڑ سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے منعقد ورکشاپ میں مقرر لیکچر دیتے ہوئے

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سماجی تنظیم ہینڈز سانگھڑ کی جانب سے جیم خانہ ھال میں سرکاری افسران میں قیادت سازی اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا. جس میں ہینڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شیخ تنویر احمد نے لیکچرر دیا اور افسران کو اپنا اپنے جذبات پر قابو پانے اور عوام سے روابط کے بارے میں لیکچرر دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں افسران نے اچھے اصول اپنا کر اپنے اپنے اداروں کو تبدیل کیا اور انہوں نے اپنے ملکوں کو ترقی یافتہ ممالک میں تبدیل کیا. انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار سے نوجوانوں کے رول ماڈل بنیں تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم اور صحت کی جستجو تیز کریں اور ہمارا ملک ترقی پاسکے. شیخ تنویر نے کہا کہ دنیا کے اچھے اصول ہمیں اپنانے ہی ہوں گے اور تمام مسائل کا مقابلہ کرکے عوام کو سہولیات اور اچھا ماحول فراہم کرکے ہم تبدیلی لاسکتے ہیں. اس موقع پر ڈاکٹر شیخ تنویر احمد نے سماجی تنظیم ہیندز کے ملک بھر میں جاری پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ کہ ہیندز پاکستان میں کروڑوں لوگوں کی مدد کررہی ہے. اس موقع پر ضلع بھر کے افسران، پروفیسر نواز کنبھر، ہینڈز کے ایگزیکٹو منیجر منصور میمن، عبدالمجيد راہموں اور امیر بخش بڑدی بھی موجود تھے.